بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

افغانستان نے امریکی محکمہ خارجہ کا بیان مسترد کردیا

افغان حکومت کے نائب ترجمان  بلال کریمی نے امریکی محکمہ خارجہ کا بیان مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے تمام علاقوں پر امارت اسلامیہ کا کنٹرول ہے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات لئے جاسکتے ہیں۔

افغان سرزمین دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال ہونے سے متعلق امریکا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کے کوئی ثبوت نہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان امریکی محکہ خارجہ نے کہا تھا کہ طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے۔

امریکا نے افغان سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے وعدے کی پاسداری کا مطالبہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.