افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں محکمہ تعلیم کے مرد ملازمین کو داڑھی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کابل سے افغان میڈیا کے مطابق ننگر ہار کے محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ مرد ملازمین شریعت کے مطابق داڑھی رکھیں اور باجماعت نماز ادا کریں۔
جبکہ ننگر ہار کے محکمہ تعلیم نے خواتین ملازمین کو کہا ہے کہ وہ حجاب کی پابندی کریں۔ حکمنامے پر عمل نہ کرنے والے ملازمین کو برخاست کیا جاسکتا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.