افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے ایک مدرسے پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے رودات ضلع میں واقع مدرسے پر دستی بم سے حملہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک کے علماء اور عمائدین تین روزہ اجلاس کے لیے کابل میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ پچھلے ہفتے ننگرہار میں ہونے والے بم دھماکے سے متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔
نامعلوم حملہ آوروں نے ضلعی محکمہ صحت کے سربراہ کی گاڑی کو دھماکا خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا تھا۔
Comments are closed.