وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک گورننس اسٹرکچر کی ضرورت تھی، پاکستان سمجھتا ہے کہ جس عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا ہے وہ افغانستان کے امن و استحکام اور سیکورٹی میں ایک مثبت کردار ادا کرے گی۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی رائے ہے کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا، جو رابطہ رکھنے سے ہوگا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ رابطہ نہ رکھنے سے خلا پیدا ہوگا جس سے نقصان ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.