افغانستان میں طالبان نے 5 گرفتار برطانوی شہریوں کو رہا کر دیا، برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹروس نے برطانوی شہریوں کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رہا ہونے والے برطانوی شہریوں کا افغانستان میں برطانوی حکومتی کاموں سے تعلق نہیں تھا۔
پانچوں شہریوں نے افغانستان سے متعلق سفری ہدایات کے خلاف سفر کیا تھا، جو کہ غلطی تھی۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی شہریوں کے اہل خانہ کی طرف سے ہم افغان ثقافت، رسم و رواج یا قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی پر معذرت خواہ ہیں اور مستقبل میں اچھے طرز عمل کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ برطانیہ کی حکومت کو اس واقعے پر افسوس ہے۔
برطانوی حکام کی جانب سے برطانوی شہریوں کی گرفتاری کی وجوہات سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
واضح رہے کہ فروری میں برطانیہ نے افغانستان میں برطانوی شہریوں کی گرفتاری سے متعلق خبر دی تھی۔
Comments are closed.