بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں کسی آپریشن میں پاکستان ملوث نہیں، رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے افغانستان میں کسی بھی آپریشن میں پاکستان کے ملوث ہونے کی تردید کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ شہباز گل کو ٹی وی پر گفتگو کے دوران روکا نہیں گیا،کل عدالت میں تمام ثبوت پیش کریں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رہنما عمر خالد خراسانی کے قتل کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ عمر خالد خراسانی افغانستان میں مارا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ڈاکٹر ایمن الظواہری اور عمر خالد خراسانی کو نشانہ بنانے میں امریکا کی مدد نہیں کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.