برطانوی وزیرِ خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اب بھی چند سو برطانوی شہری موجود ہیں۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں برطانوی وزیرِ خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں کو نکالنا چیلنج ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالبان برطانوی شہریوں اور انخلاء کے خواہش مندوں کی محفوظ راستے تک رسائی یقینی بنائیں۔
برطانوی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ طالبان کے کابل ایئر پورٹ تک محفوظ راستہ دینے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار داد اہم ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کب فعال ہو گا یہ ابھی واضح نہیں ہے۔
ڈومینک راب کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان پر معتدل اثر و رسوخ یقینی بنانے کے لیے علاقائی ممالک کی ضرورت ہو گی۔
واضح رہے کہ امریکا نے افغانستان سے مکمل انخلاء کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی انخلاء مکمل کر لیا ہے۔
افغانستان سے امریکا کا آخری فوجی بھی نکل گیا، 20 سال بعد افغانستان سے امریکا کا قبضہ ختم ہوا ہے۔
امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کر دی جس کے بعد طالبان نے کابل ایئر پورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔
افغانستان سے امریکا کے قبضے میں موجود آخری علاقہ بھی طالبان کے کنٹرول میں آ گیا۔
Comments are closed.