افغانستان سے امریکہ اور اتحادی افواج کی واپسی کے بعد طالبان کے کابل کی جانب پیش قدمی کے باعث پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا پریشن شروع ہوگیا ہے۔
اس آپریشن کے پہلے مرحلے میں کابل سے دو خصوصی پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔
پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ آج صبح 11 بجے اسلام آباد سے کابل پہنچا تھا۔ یہ پرواز پی کے 6250 کابل سے غیر ملکی مسافروں کو لے کر آج شام پانچ بجکر 25 منٹ پر واپس اسلام آباد پہنچی۔
پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کے 6251 ساڑھے چھ بجے کابل سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی، یہ ایئر بس اے 320 بھی مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مزید کئی پروازیں آئندہ چند دنوں میں کابل سے غیر ملکیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔
Comments are closed.