افغان دارالحکومت کابل میں امام ابو حنیفہؒ نمائش میں شریک چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد زبیرموتی والا کا کہنا ہے کہ پاکستانی صنعت کاروں کو کاروباری مواقعے فراہم کرنے سے دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے کاروباری تعلقات مزید وسیع ہوں گے۔
کابل میں منعقدہ نمائش میں محمد زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ نمائش میں 25 سے زائد معروف پاکستانی صنعت کار شرکت کر رہے ہیں۔
نمائش میں غیرملکی صنعتکاروں میں سب سے بڑی تعداد پاکستانی صنعتکاروں کی ہے۔
انہوں نے پاکستانی صنعت کاروں کو کاروباری مواقع فراہم کرنے پر افغان حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
زبیر موتی والا نے افغان نگراں حکومت کو مشورہ دیا کہ افغان حکومت سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے کاروبار دوست سرمایہ کاری پالیسیاں بنائے۔
Comments are closed.