بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں غذائی قلت، 10 لاکھ بچوں کی جان خطرے میں ہے، یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈز کے ادارے یونیسیف نے افغانستان میں 10 لاکھ بچوں کی جان کے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یونیسیف نے ایک بیان میں کہا کہ اس سال افغانستان میں بچوں کا عالمی دن نہیں منایا گیا، وہاں غذائی قلت سے 10 لاکھ بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔

عالمی ادارے نے مزید کہا کہ افغانستان میں غذائی قلت کے شکار لاکھوں بچوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

طالبان حکومت نے آج سے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

یونیسیف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ان ہی حالات کی وجہ سے ہم نے افغانستان میں بچوں کاعالمی دن نہیں منایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.