tian mi farnham thai free chat websites for singles gumtree worldwide simple humble latest international dating site free canadian dating services

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں طالبان کی جانب سے عبوری حکومت نہ بنانے پر خدشات ہیں، روسی دفاعی اتحاد

روسی سربراہی میں قائم دفاعی اتحاد کو افغانستان میں طالبان کے عبوری حکومت نہ بنانے پر خدشات ہیں۔ 

اس حوالے سے کلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ طالبان کے ابھی تک عبوری حکومت نہیں بنانے پر تشویش ہے۔ 

سی ایس ٹی او کے سیکریٹری جنرل اسٹینی سلاوو زاس نے کہا کہ طالبان کے وعدے عمل درآمد کے مرحلے میں داخل نہیں ہوئے۔ بلاک کے رکن ملکوں کی سیکیورٹی کے لیے اضافی اقدامات کریں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے اپنی ملکی اور خارجہ پالیسی پر کچھ مثبت بیانات دیے ہیں۔ 

سی ایس ٹی او طالبان کے منشیات اسمگلنگ میں کمی کا خیرمقدم کرے گی۔

اسٹینی سلاوو زاس نے کہا کہ امید ہے کہ گروپ کا ایسا کرنے کا وعدہ پورا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.