sex cavite beautiful actress in philippines tian mi beautiful inside and outside militarycupid con cubby loving flirting app for married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں طالبان کا قبضہ، ایران اور تاجکستان کی سرحدوں پر غیرمعمولی صورتحال

افغانستان میں طالبان قبضے کے بعد ایران اور تاجکستان کی سرحدوں پر غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

 ایران اور تاجکستان کی سرحد پر غیر معمولی صورت حال کے باعث خاص کر قندھار میں پیٹرولیم قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید طور پر متاثر ہوا ہے۔

احمد مسعود نے کہا کہ ہم نے سویت یونین کا مقابلہ کیا اور طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان سے انخلا کا عمل جاری ہے، آسٹریلیا نے رات گئے چار پروازوں کے ذریعے 300 سے زائد افراد کو کابل ایئرپورٹ سے نکالا۔ پروازوں کے ذریعے آسٹریلوی شہریوں کے علاوہ نیوزی لینڈ، امریکی، برطانوی شہریوں کا بھی انخلا کروایا گیا۔

نیٹو حکام کے مطابق انخلا کے دوران سات دنوں میں کابل ایئرپورٹ کے اندر اور اردگرد بیس اموات ہوئی ہیں۔

بھارتی فضائیہ کا طیارہ بھی 107 بھارتی شہریوں سمیت 168 افراد کو لے کر کابل سے بھارت پہنچ گیا، افغانستان سے انخلا کے لیے جرمنی بھیجے گئے امریکی طیارے میں افغان خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

طالبان سینیئر عہدیدار امیر خان متقی نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر افراتفری کی صورتحال امریکا کی وجہ سے ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا اپنی تمام طاقت اور سہولیات کیساتھ ایئرپورٹ پر نظم و ضبط لانے میں ناکام رہا۔

پورے ملک میں امن و سکون ہے لیکن صرف کابل ایئرپورٹ پر افراتفری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.