افغانستان میں گذشتہ روز آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی۔
کابل سے افغان حکام کے مطابق زلزلے سے 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
افغان حکام کے مطابق زلزلے سے ڈیڑھ ہزار مکانات تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق ملک کے مغربی صوبے ہرات میں گذشتہ روز 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہوئے۔
Comments are closed.