امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 48 گھنٹوں میں چھ ہزار امریکی فوجی تعینات کئے جائیں گے۔
امریکی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ کابل ایئر پورٹ کو محفوظ رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، امریکی و اتحادی عسکری اور سول عملے کا بحفاظت انخلا چاہتے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کا ایئر ٹریفک کنٹرول بھی سنبھال لیا جائے گا، افغانستان میں امریکی شہریوں اور افغان اسٹاف کو فیملیز سمیت ملک سے نکالا جائے گا۔
یہ بھی کہا گیا کہ خصوصی ویزے کےحامل افغان شہریوں کو بھی جلد نکالا جائے گا، خصوصی ویزے کےحامل 2ہزار افغان شہریوں کو امریکا منتقل کیا جا چکا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس والے افغان شہریوں کو بھی جلد منتقل کر دیا جائے گا۔
Comments are closed.