عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ ہم جب افغانستان کی بات کرتے ہیں تو یہ پاکستان کی حفاظت کی بات ہوتی ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران ثمر بلور نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مسائل کا حل مذاکرات ہیں، افغانستان میں بندوق سے لوگ قابض ہوں گے تو اثرات یہاں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان اور وزراء کے بیانات افسوسناک ہیں، ہم جب افغانستان کی بات کرتے ہیں تو یہ پاکستان کی حفاظت کی بات ہے۔
اے این پی ترجمان نے مزید کہا کہ وزیرستان اور مردان میں پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھاکہ آج بھی پولیس کو نشانہ بنایا جارہا ہے، یوم شہداء پولیس پر تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ثمر ہارون بلور نے استفسار کیا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے، حکومت مہنگائی پر کب کنٹرول کرے گی؟
Comments are closed.