اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایسی صورت حال نہیں ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کر جائیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی تجویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کو الیکشن نا کروانے کی تجویز دی تھی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اشرف غنی نے تجویز نہیں مانی اور حالات سب کے سامنے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان داخل نہیں ہوئے، افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ چھوڑ کر جائیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں حالات مستحکم رہیں۔
Comments are closed.