افغانستان میں ایئرپورٹس کا انتظام چلانے سے متعلق مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
طالبان کی جانب سے ایئرپورٹس کی تنصیبات کی حفاظت کے مطالبے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے ہیں۔
طالبان اہلکار کا کہنا ہے کہ قطر، ترکی کنسورشیم کے ساتھ کابل ایئرپورٹ کا معاہدہ صرف تکنیکی مدد حاصل کرنے کیلئے ہے اور افغان حکومت کے اہلکار کابل ایئرپورٹ کی حفاظت کریں گے۔
طالبان کو غیرملکی فوجیوں یا سیکیورٹی ماہرین کی افغانستان میں موجودگی قبول نہیں ہے۔
کابل ایئرپورٹ کا انتظام فی الحال افغان شہری ہوابازی کی وزارت چلا رہی ہے، جسے قطری ماہرین کا تعاون حاصل ہے۔
Comments are closed.