پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ افغانستان میں اب ایک انسانی المیہ سامنے آرہا ہے۔
ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ چالیس سے زائد ممالک 20 سال تک افغانستان میں بیٹھے رہے۔
انہوں نے کہا کہ اب افغانستان میں ایک انسانی المیہ سامنے آرہا ہے، میں پوچھتی ہوں یہ صرف پاکستان یا ایران کی غلطی کیسے ہوسکتی ہے؟
پی پی سینیٹر استفسار کیا کہ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ قوانین پر مبنی انٹرنیشنل آرڈر اپنے کچھ اصولوں پر عمل کرے؟۔
Comments are closed.