ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

افغانستان میں اس سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

افغانستان میں اس سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے مطابق  افغانستان کے صوبے ننگرہار میں 4 سال کا بچہ پولیو سے معذور ہو گیا۔

این آئی ایچ نے کہا ہے کہ اس سال دنیا میں وائلڈ پولیو وائرس 1 سے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں بھی ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار ہو کر معذور ہو چکا ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق پشاور، ہنگو اور جنوبی وزیرستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.