امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا اسلامی تاریخ کا عظیم واقعہ ہے، افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح امت مسلمہ کی فتح ہے۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا مومن کے سامنے دنیاوی جاہ و جلال کوئی معنی نہیں رکھتا، افغان مجاہدین نے 20 سال جذبہ پیہم کے تحت جارح طاقتوں کا مقابلہ کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں خوشحالی اور استحکام کے لیے اسلامی قوتوں کی مدد کریں۔
ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کے قرضے میں 22 فیصد اضافہ ہوا، ملک کے ذمے مجموعی قرضہ 39 ہزار ارب روپے کے قریب پہنچ گیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سود پر قرض لینے کے سابقہ ریکارڈز توڑ دیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کن وجوہات پر حکومت کی کارکردگی کو شاندار قراردے رہے ہیں؟
Comments are closed.