جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

افغانستان: مسجد میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

افغانستان کے شہر فیض آباد کی مسجد میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکے میں بغلان پولیس کے سابق کمانڈر صفی اللّٰہ صمیم جاں بحق ہوگئے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، دھماکا بدخشاں کے جاں بحق نائب گورنر مولوی نثار کی فاتحہ خوانی کے دوران ہوا۔

مولوی نثار منگل کو فیض آباد میں کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.