افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں آج صبح 6.3 اور 5 شدت کے 2 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھی اور مرکز ہرات سے 28 کلو میٹر دور تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں شدید زلزلے سے فوری کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں چند دن قبل آئے زلزلے میں 4 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.