نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد نیاز کا کہنا ہے کراچی میں مثبت پولیو کیس آنے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، پولیو کی موثر ویکسینیشن سے اس کا خاتمہ کیا جائے گا، افغانستان سے پاکستان میں پولیو کا مرض آنا تشویشناک بات ہے۔
آرٹس کونسل کراچی میں عالمی یوم پولیو پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، نگراں وزیر صحت سعد نیاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی جنگ پولیو ورکرز لڑ رہے ہیں، ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں پولیو کا مرض آنا تشویشناک بات ہے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کراچی میں مثبت کیس آنے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، پولیو کی موثر ویکسینیشن سے اس کا خاتمہ کیا جائے گا۔
تقریب میں پولیو ورکرز اور دیگر کو کارکردگی پر ایوارڈز بھی دیے گئے۔
Comments are closed.