سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔
سی اے اے نوٹم کے مطابق کابل میں تاحال ایئر ٹریفک سروس معطل ہے، افغانستان جانے والی پروازیں اپنے رسک پر جاسکتی ہیں۔
سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں داخلے سے 15 منٹ قبل ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہی دینا ہوگی۔
سی اے اے نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخلے کے لیے فریکوئنسی بھی جاری کی ہے جس کے ذریعے افغانستان سے داخل پروازوں کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
سی اے اے کے مطابق مشرق سے افغانستان جانے والی پروازوں کو اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن رہنمائی فراہم کرے گا۔
سی اے اے نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن بھی رہنمائی فراہم کریں گے۔
اس حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر کے تمام ایئر لائنز کو آگاہ کردیا ہے۔
Comments are closed.