بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان سے نکلنے کے خواہشمند لوگوں کو جانے کی اجازت دی جائے، امریکا

امریکا اور اتحادیوں سمیت 65 ملکوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر دستخط شدہ مشترکہ بیان جاری کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اتحادیوں کی جانب سےدستخط شدہ بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ افغانستان سے جانے کے خواہشمند افغانیوں اور غیر ملکیوں کو جانے کی اجازت دی جائے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انسانی زندگی کے تحفظ کے ذمہ دار اور جوابدہ افغانستان میں طاقت اور اختیارات رکھنے والے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان کے واقعات کا اثر پاکستان پر بھی پڑا، کابل میں ایسی حکومت چاہتے ہیں جو عوام کی نمائندہ ہو۔

دوسری جانب طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کا اختتام ہوگیا، طالبان کو 20 سال کی جدوجہد اور قربانیوں کا پھل مل گیا، افغانستان میں نئے نظام حکومت کی شکل جلد واضح ہوجائےگی۔

طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی افغانستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، طالبان کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور چاہتے ہیں کوئی دوسرا ملک بھی ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ امید ہے غیرملکی قوتیں افغانستان میں اپنے ناکام تجربے نہیں دہرائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.