lazi siquijor philippines girls with long blonde hair flirt com login sexyfatgirls internet dating australia free zarina photo

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان سے منشیات اور دہشتگردی کی روک تھام کی کوششوں پر روس چین اتفاق

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں ملک طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان سے ابھرنے والے "خطرات” سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کریں گے۔

کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فون کال پر دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی سرزمین سے آنے والے دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن قائم کرنے کی اہمیت اور ملحقہ علاقوں میں عدم استحکام کو پھیلنے سے روکنےکے بارے میں بھی بات چیت کی۔ صدر  پیوٹن اور شی جن پنگ نے دو طرفہ تعلقات کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.