افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد پھنسے اپنے ملازمین اور غیر ملکیوں کو لے کر اقوام متحدہ کا خصوصی طیارہ افغانستان سے واپس اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز یو این او 356 ایچ آج دوپہر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے افغانستان گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق خصوصی طیارے نے افغانستان کے مزار شریف انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا جہاں سے افغانی اور غیرملکی ملازمین کو لے کر خصوصی پرواز پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔
مذکورہ طیارہ شام 4 بجکر 51 منٹ پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترا۔
تاہم اس طیارے میں کتنے مسافروں نے پاکستان کے لیے سفر کیا ہے؟ یہ معلومات فوری طور پر نہیں مل سکیں۔
ذرائع کے مطابق یہ غیر ملکی اور افغان شہری کچھ دن پاکستان میں قیام کریں گے جس کے بعد انہیں ان کی اگلی منزل پر روانہ کر دیا جائے گا۔
ان تمام مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر مخصوص مدت کے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.