وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی پالیسیاں واضح ہیں، پاکستان کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔
نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ افغان عوام خود حل کریں گے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کو کسی اور کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے، اپوزیشن جماعتیں ملک کے وسیع تر مفاد کے بارے میں سوچیں۔
Comments are closed.