وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا نے امریکی اتحاد یا عالمی سطح پر امریکی حیثیت کمزور نہیں کی۔
بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا رپورٹ کی سمری جاری کر دی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق کوئی آثار نہیں تھے کہ مزید وقت اور فنڈز سے افغان صورتحال کا دوسرا راستہ نکلتا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی انخلا کی صرف تاریخ دی تھی، لائحہ عمل نہیں بتایا تھا، ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں اور لائحہ عمل میں فقدان سے بائیڈن انتظامیہ کے اختیارات محدود ہوئے۔
رپورٹ کے متن کے مطابق طالبان نے جس تیزی سے افغانستان پر قبضہ کیا، ظاہر ہے 2500 فوجیوں سے امن نہیں ہوسکتا۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ انخلا کے بعد اب امریکا خراب ہوتی سیکیورٹی صورتحال میں انخلا کو ترجیح دیتا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ افغان انخلا سے سیکھے گئے سبق یوکرین اور ایتھوپیا میں بھی اپلائی کیے ہیں۔
Comments are closed.