سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ افغانستان سے شکست پر سب کو بہت دکھ ہوا ہے، اس میچ میں 350 کا ٹارگٹ بننا چاہیے تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں عبدالرزاق، عماد وسیم اور محمد عامر نے پاکستان اور افغانستان کے میچ پر تبصرہ کیا۔
عبدالرزاق نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ عبداللّٰہ شفیق کو کھیلنا ہی نہیں آتا ہے، بابر اعظم کو بتانا چاہیے کہ مینجمنٹ کیا کر رہی ہے؟
محمد عامر نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کل کیا ہوگا، وکٹ دیکھ کر جب ارادہ تبدیل نہیں کر رہے تو یہ تو ہوگا۔
عماد وسیم نے کہا کہ پاکستان کے لیے بات کرتا ہوں، کسی کھلاڑی کےخلاف نہیں، بابر اعظم کے ورلڈ ریکارڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر اوسط رن 300 ہے، افغانستان نے دکھایا دنیا کی کرکٹ کہاں جارہی ہے۔
Comments are closed.