وزیرداخلہ شیخ رشید نے شمالی وزیرستان کے علاقے داؤتائی میں سرحد پار سے ملٹری پوسٹ پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کی واردات افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کی کاروائیوں کو ختم ہونا چاہیے۔
شیخ رشید نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے بارڈرز کو مزید محفوظ اور مضبوط بنائے گا۔
وزیر داخلہ نے داؤ تائی میں افواج پاکستان کے شہید جوانوں کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج کی وطن کی سلامتی کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں۔
Comments are closed.