افغانستان سے دہشت گردوں نے ضلع باجوڑ میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے، جبکہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے تین دہشت گردوں کے ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔
پاکستان نے دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف حملے کے لیے استعمال کرنے پر سخت مذمت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان امید کرتا ہے کہ موجودہ اور مستقبل میں افغانستان میں آنے والا سیٹ اپ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
Comments are closed.