افغانستان سے دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بین الاقوامی سرحد پر حسن خیل سیکٹر میں پاکستانی فوجی پوسٹ پر فائرنگ کی۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے نائب لانس حوالد ر وقار علی شہید ہوگئے۔
32 سالہ شہید وقار علی کا تعلق چھوٹا لاہور صوابی سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان سے مسلسل بارڈر منیجمنٹ مؤثر بنانے کی درخواست کرتا آ رہا ہے۔
پاکستان افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.