افغانستان سے رات کے اندھیرے میں دہشتگردوں نے دراندازی کی کوشش کی جسے پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی پر دہشت گرد واپس فرار ہوگئے، جبکہ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.