افغانستان سے انخلا کے پاکستان پہنچائے گئے مسافروں کو لےکر بیلجیئم ایئر فورس کی پرواز اسلام آباد سے اگلی منزل پر روانہ ہوگئی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بیلجیئم ایئرپورٹ کی پرواز بی اے ایف 655 جمعہ کی شام قبرص سے اسلام آباد پہنچی تھی۔
ایئربس اے 400 ایم آج دوپہر ایک بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اگلی منزل کیلئے روانہ ہوگئی۔
گزشتہ روز بھی اتحادی افواج کے طیاروں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور نورخان ایئربیس سے اپ اینڈ ڈاؤن کی 8 پروازیں آپریٹ کی تھیں۔
Comments are closed.