کراچی میں سندھ حکومت نے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان اور غیر ملکی شہریوں کی رہائش کے لیے فوری انتظامات شروع کردیے اور اس سلسلے میں ایک مرسلہ بھی جاری کیا ہے۔
کمشنر آفس کے ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس، سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ اداروں کو جاری کردہ مراسلے میں کہنا ہے کہ 3 سے 4 روز میں افغانستان سے 2 ہزار کے قریب افغان باشندے اور غیر ملکی کراچی آئیں گے۔
مراسلے کے مطابق افغانستان سے آنے والے کراچی میں کچھ روز قیام کریں گے، ڈپٹی کمشنر ملیر ایئرپورٹ کے احاطے میں ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کریں اور سیکیورٹی ، بورڈنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کے لیے انتظامات کریں۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی ملیر پی ڈی ایم اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے انتظامات کریں، ایئرپورٹ اور اس کے قریب واقع ہوٹلوں میں مہمانوں کی رہائش کے لیے نشاندہی بھی کی ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ صحت، ایمبولینس اور میڈیکل عملے کو نشاندہی کیے گئے مقامات پر تعینات کیا جائے،کےالیکٹرک رہائش کیلئےنشاندہی کیے گئے مقامات پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے، مراسلے میں مزید کہنا ہے کہ جو مسافر نشاندہی کیے گئے ہوٹلزمیں قیام کریں گے وہ اپنا خرچہ خود اٹھائیں گے۔
Comments are closed.