شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو) کے حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کا عمل سست رکھا گیا ہے۔
نیٹو کے اعلامیئے کے مطابق انخلاءکا عمل سست رکھنے کا مقصد کابل ایئر پورٹ کے باہر طالبان اور شہریوں میں جھڑپوں سے بچنا ہے۔
نیٹو حکام کے مطابق 12 ہزار غیر ملکی اور سفارت خانوں میں کام کرنے والے افغانی افغانستان سے نکل گئے۔
نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے نکلنے والوں میں انٹرنیشنل ایڈ گروپ کے ارکان بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکانے کابل میں پھنسے امریکیوں کے لیے فوجی ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا ہے۔
امریکی ہیلی کاپٹرز نے کابل ایئر پورٹ نہ پہنچ سکنے والے 150 سے زائد امریکیوں کو ریسکیو کیا ہے۔
Comments are closed.