thai escort thailand niche dating site penpals from america kristel hope russian dating site profiles vnam north vancouver

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان سے انخلاء تاریخ کا مشکل ترین فیصلہ تھا، امریکی صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلاء تاریخ کا مشکل ترین فیصلہ تھا، کابل ایئرپورٹ سے ہنگامی انخلاء کے حتمی نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

وائٹ ہاؤس سے ٹیلی وژن خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ دوحہ اور افغانستان میں موجود طالبان رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کو پنپنے نہ دینے کی صلاحیت ہے۔

اس سے پہلے دو ہزار بارہ میں بھی عراق جنگ کے خاتمے پر جنگ میں لڑنے والے امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے سروس میڈل واپس لوٹانے کا اعلان کیا تھا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے تمام امریکی شہریوں اور امریکا کی مدد کرنے والے افغان شہریوں کو نکالنے کا عزم ہے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کابل سے انخلاء مشکل ترین ایئرلفٹ آپریشن تھا، امریکی فورسز نے 14 اگست سے اب تک 13 ہزار لوگوں کا افغانستان سے انخلاء کروایا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمارا مقصد افغانستان سے القاعدہ کا خاتمہ تھا، یہ مقصد حاصل ہوچکا، افغانستان میں ٹھہرے رہنے کی ضرورت نہیں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ نیٹو سمیت تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، افغانستان کی صورت حال سے امریکا کی ساکھ متاثر نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کے تعاون سے ہزاروں دیگر افراد نجی چارٹر طیاروں سے انخلاء کرچکےہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.