افغانستان سے انخلا کے عمل میں برمنگھم جانے والی ترک ایئرلائن کی پرواز میں افغان خاتون نے بچی کو جنم دیا۔
ترک ایئرلائن کے مطابق دوران پرواز افغان خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔
ایئرلائن کے مطابق خاتون اور نومولود بچی دونوں خیریت سے ہیں۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے کو احتیاطی طور پر کویت میں اتارا گیا تاہم خاتون اور بچی کے خیریت سے ہونے پر طیارہ دوبارہ برمنگھم کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.