افغانستان میں تیار کردہ انار کا جوس پہلی بار امریکا برآمد کیا گیا۔ کابل سے افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے ہرات کی فیکٹری میں تیار کیا جانے والا جوس امریکا برآمد کیا جا رہا ہے۔
افغان حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 45 ٹن انار کے جوس کے دو کنٹینرز امریکا بھیجے گئے ہیں۔ انار کا جوس ایران، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، جرمنی اور قازقستان بھی بھیجا گیا ہے۔
افغان حکام کے مطابق انار کا جوس پاکستان، بھارت اور ترکیہ میں بھی برآمد کیا جا چکا ہے۔ ہرات کی جوس فیکٹری 2018 سے کام کر رہی ہے۔
ہرات کے گورنر کے مطابق انار کے جوس کی کھیپ کراچی کی بندرگاہ سے امریکا برآمد کی گئی۔
گورنر ہرات کے ترجمان مولوی نثار احمد کے مطابق امارت اسلامیہ کے قیام کے بعد افغانستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.