جماعت اسلامی نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول اور امریکی انخلا کے بعد جمعے کو یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ یومِ تشکر پر ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو کے لیے آگے بڑھے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ سازشی عناصر افغانستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ افغان نوجوانوں کو روزگار، کتاب اور قلم کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.