وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان سے جن لوگوں کو واپس لایاگیا اس سے پاکستان میں دہشتگردی بڑھی، ان میں سے کچھ لوگ زمان پارک میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکڑوں لوگ شہید ہوئے کون حساب دے گا؟
خواجہ آصف نے کہا کہ ڈرامے، شغل لگا کر ایک شخص کہہ رہا ہے مجھے جان کا خطرہ ہے، جان کا اتنا خوف ہے تو اتنے پنگے مت لو، آرام سے گھر بیٹھو۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دہشتگردوں کو باہر سے لاکر ملک میں بسایا گیا، انہیں لانے اور بسانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، ان لوگوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد جنگ مشرف نے شروع کی، ابھی بھی لوگ افغانستان سے آرہے ہیں۔
Comments are closed.