قطر میں طالبان کی سیاسی قیادت دوحہ سے ہنگامی طور پر افغانستان روانہ ہوگئی۔
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملا عبدالغنی برادر نے افغانستان روانگی سے قبل قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قطری وزیر خارجہ اور ملا عبدالغنی برادر کی ملاقات میں افغانستان کی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
طالبان ذرائع کا کہناہے کہ طالبان نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ قطر میں طالبان قیادت روانہ ہوئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں اقتدار کے خلاء کے باعث ملا برادر کو فوری طور اہم ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔
Comments are closed.