بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان انڈر 19 ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت خطرے میں پڑگئی

افغانستان کی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا، ایونٹ شروع ہونے میں 4 دن رہ گئے، ٹیم کو ویزہ نہ مل سکا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج اور بدھ کو شیڈولڈ افغان انڈر 19 ٹیم کے وارم اپ گیمز منسوخ کردیئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ آج ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا

ویزہ کے حصول میں تاخیر کی وجہ سے افغانستان ٹیم اب تک ویسٹ انڈیز نہیں پہنچی ہے،جبکہ آئی سی سی کاکہنا ہے کہ افغان کرکٹرز کے ویزہ کا معاملہ حل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئی سی سی نے کہاکہ افغانستان بورڈ سے رابطے میں اور ٹیم کو جلد از جلد سفر کرانے کیلئے کوشاں ہیں،

واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.