مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ایک اسپتال میں ماں نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے۔
گورنمنٹ میڈیا آفس کے ایک بیان کے مطابق ایک ماں نے ننگرہار ریجنل اسپتال میں چار بچوں کو جنم دیا جن میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ماں اور بچوں کی صحت مستحکم ہے، اس سے قبل ایک ماں نے پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی حکام کا اس سے قبل بتانا تھا کہ کابل سے انخلا کے دوران ایک افغان خاتون نے بچی کو جنم دیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.