جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

افسوس ہے حملہ آور کو پہلی گولی فائر کرنے سے پہلے نہیں پکڑ سکا، ابتسام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے وقت فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے والے ابتسام کا کہنا ہے کہ افسوس ہے حملہ آور کو پہلی گولی فائر کرنے سے پہلے نہیں پکڑ سکا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابتسام نے کہا کہ فائرنگ کرنے والا شخص تیاری میں نہیں تھا، اس نے ایک فائر کیا۔

ابتسام نے کہا کہ حملہ آور کا پستول آٹو میٹک تھا، جب پکڑا تو پستول سے فائر ہوتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے حملہ آور کو پہلی گولی فائر کرنے سے پہلے نہیں پکڑ سکا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.