پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں رمیز راجہ نے قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر کہا ہے کہ افسوس ہے کہ بابر اعظم، شاداب خان اور شاہین شاہ کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہو گا، بابر اعظم کی وائٹ بال میں بنی ٹیم پر بھی اثر پڑے گا۔
رمیز راجہ نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی ماضی سے سبق سیکھے، 90 کی دہائی میں کپتانی کی افواہوں سے پاکستان کرکٹ تباہ ہوئی۔
Comments are closed.