مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو کے شمالی علاقے میں 50 خواتین کو عسکریت پسندوں نے اغوا کرلیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برکینا فاسو میں خوارک کی شدید قلت کے سبب پتے اور جنگلی پھل اکھٹا کرنے والی 50 خواتین کو عسکریت پسندوں نے اغوا کیا۔
دارالحکومت اوگا ڈوگو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اغوا کی اس واردات کے دوران کچھ خواتین جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوئیں، جنہوں نے واپس آکر واقعہ کو رپورٹ کیا۔
برکینا فاسو مجموعی طور پر ایک دہائی سے جاری شورش کی زد میں ہے جس نے تقریباً 20 لاکھ افراد کو بےگھر کردیا ہے۔
Comments are closed.