پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کا سب سے لمبا چھکا مار کر سب کو حیران کردیا۔
سڈنی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کے 16 ویں اوور میں افتخار احمد نے گیند کو کلین اسٹرائیک کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
جنوبی افریقی بولر لونگی نگیدی کا سامنا کرتے ہوئے افتخار احمد نے 106 میٹر لمبا چھکا لگا کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء میں اب تک کا سب سے لمبا چھکا مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افتخار احمد نے جنوبی افریقا کے خلاف 35 گیندوں پر 51 رنز بنائے تھے۔
32 سالہ پاکستانی بیٹر کی اس شاندار اور ناقابل یقین کارکردگی پر سوشل میڈیا پر سیکڑوں لوگوں نے ان کی تعریف کی ہے۔
یاد رہے کہ افتخار احمد سے پہلے جنوبی افریقا کے بیٹر ڈیوڈ ملر نے اتوار کو بھارت کے خلاف 104 میٹر کا چھکا لگایا تھا۔
Comments are closed.