اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

افتخار احمد نے وزیر کھیل کا بھی لحاظ نہیں کیا، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے ایک اوور میں 6 چھکے لگانے پر افتخار احمد کی تعریف کی ہے جبکہ پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

سوشل میڈیا پر شاداب خان نے لکھا ہے کہ میرے چھوٹے بھائی افتخار احمد نے وزیرِ کھیل وہاب ریاض کا بھی لحاظ نہیں کیا۔

شاداب خان نے لکھا ہے کہ وزیر صاحب کو آسان نہ لیں، وہ واپس آئیں گے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ کوئٹہ کے لوگوں کا پیار اور سپورٹ دیکھ کر اچھا لگا، یہاں کے عوام شاندار کھیل دیکھنے کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.